زندگی میں کامیابی کیلئے اسوہ حسنہ ﷺسے رہنمائی لینا ہوگی ،وزیراعظم

12:33 PM, 12 Dec, 2016

نیوویب ڈیسک

لاہور:وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے ہماری حکومت کی کوششوں سے گزشتہ تین سال میں فساد کم ہو گئے۔ اسوہ حسنہ کے پیمانے پر حکومت کو پرکھنا ہے، زندگی میں کامیابی کیلئے اسوہ حسنہ سے رہنمائی لینا ہوگی۔مسلمان ہونے کے ناطے ہمیں اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرنا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں  نے عالمی سیرت النبیﷺکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انھوں نے مزید کہا کہ معاشرے کی پہلی اینٹ انسانیت کا احترام ہے، حضرت محمدﷺنے باہمی تعلقات کیلیے انسانی حقوق کا چارٹر پیش کیا۔انھوں نے کہا کہ حضوراکرم ﷺنے انسانی جان کی حرمت کو بیت اللہ کی حرمت قرار دیا ، اسلام کے نام پر گزشتہ کئی سال میں فساد پھیلایا گیا۔انکا کہنا تھا کہ حضوراکرم ﷺنے انسانی جان کی حرمت کو بیت اللہ کی حرمت قرار دیا ۔

مزیدخبریں