لندن کے ہیتھرو ایئر پورٹ پر پی آئی اے کےطیارے میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے پرواز منسوخ کر دی گئی،مسافر وطن واپسی کے منتظر ہیں۔پی کے 788 کو خرابی کے باعث لندن ایئر پورٹ پر روک لیا گیا۔ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ طیارے کا کمپیوٹر کام نہیں کر رہا ہے۔
دوسری جانب سلالہ سے آنے والی پرواز پی کے 236 لاہورایئر پورٹ پر لینڈ نہ کرسکی۔ پی کے 236 کو کراچی ایئر پورٹ پر اتار لیا گیا۔پی کے 236 لاہورایئر پورٹ پر آئی اے ایل ایس کیٹیگری تھری کی تنصیب کے باوجود لینڈ نہ کرسکی۔قبل ازیں حویلیاں میں حادثہ اور ملتان میں اے ٹی آر طیارے میں آگ لگنے کے واقعے کے بعد پی آئی اے نے اے ٹی آر طیارے مکمل جانچ پڑتال تک گراؤنڈ کردئیےتھے۔