یہ گرجا گھر نائجیریا کی ریاست اَکوَا اِبوم کے دارالحکومت اویو میں واقع ہے۔ جہاں زیرِ تعمیر گرجا گھر کی افتتاحی دعائیہ تقریب جاری تھی کہ اس کی چھت ہال میں موجود عبادت گزاروں پر گِر گئی۔چھت گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 200سے زائد ہوگئی ہے۔
نائیجیریا کی' یونیورسٹی آف اویو ٹیچنگ 'اسپتال نے ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے اور کہا ہے کہ ان کے مردہ خانے مکمل طور پر بھر چکے ہیں۔