عید میلاد النبی ﷺ،21 توپوں کی سلامی سے دن کا آغاز

10:21 AM, 12 Dec, 2016

اسلام آبد: ملک بھر میں آج عید میلاد النبی ﷺ مذہبی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے ۔دن کے آغاز پر مختلف شہروں میں توپوں کی سلامی دی گئی ۔پاک فوج کے جوانوں کے اللہ اکبر اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے ۔صوبائی دارالحکومتوں میں 21،21 اور اسلام آبادکے اسپورٹس کمپلیکس میں 31توپوں کی سلامی دی گئی ۔

کرنل شیرخان شہید اسٹیڈیم میں پاک فوج کے جوانوں نے توپوں کی سلامی کےلئے انتظامات کئے تھے علی الصبح جوانوں نے دن کا آغاز 21 توپوں کی سلامی سے کیا ۔

اس موقع پر پاک فوج کے جوان اتنے جوش میں تھے سلامی دینے کے بعد جوانوں نے اللہ اکبر اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے جس سے فضا گونج اٹھی۔

مزیدخبریں