سوئیڈن کوڑا درآمد کرنے والا ملک بن گیا

07:31 AM, 12 Dec, 2016

سویڈن میں کوڑا کرکٹ نایاب ہو گیا ۔ری سائیکل پلانٹ چلانے کے لئے دوسرے ملکوں سے کچرا منگوانا پڑ رہاہے ۔

سویڈن میں ری سائیکلنگ پلانٹ اس بڑے پیمانے پر قائم ہیں کہ ان کی وجہ سے کوڑے کا نام و نشان مٹ گیا ہے۔ اب صورت حال یہ ہے کہ ری سائیکل پلانٹ زیادہ اور کوڑا کم پڑگیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ سویڈن دیگر ممالک سے کوڑا درآمد کرتا ہے ۔ان ممالک میں برطانیہ جیسے ترقی یافتہ ممالک بھی شامل ہیں، جو اپنا کوڑا ری سائیکل کرنے کے لئے سویڈن کو بھیجتے ہیں۔

مزیدخبریں