ڈھاکہ:بنگلہ دیش میں پولیس سڑکوں پر آگئی ۔ چند ہفتوں سے جاری افرا تفری کے بعد بنگلہ دیشی پولیس نے ہڑتال کا اعلان کردیا تھا، اب یہ فورس دوبارہ سڑکوں پر نکل آئی ہے۔ کوٹہ سسٹم کے خلاف احتجاج کے دوران ساڑھے چار سو سے زائد افراد جاں بحق ہوئے جن میں 42 پولیس افسران بھی شامل تھے۔
شیخ حسینہ واجد کے اقدار کا خاتمہ ہونے اور ملک سے فرار ہونے کے بعد سے پولیس نے ہڑتال کا اعلان کردیا تھا اور ڈھاکہ کی سڑکوں سے پولیس غائب ہوگئی تھی۔ ڈھاکہ میں پولیس نے دوبارہ سے کنٹرول سنبھال لیا ۔
پولیس نے اس بات کی یقین دہانی مانگی تھی کہ اہلکاروں و افسران کی ڈیوٹی کے دوران حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔ْ
اس بارے میں اسسٹنٹ کمشنر اسنیہاسیش داس نے کہا کہ اب ہم محفوظ محسوس کر رہے ہیں اور اب ہم ڈیوٹی پر آگئے ہیں۔
ان کاکہنا تھا کہ پولیس اور طلبا کے درمیان اب کوئی تنازع نہیں ہے۔ طلبہ نے گزشتہ چند روز کے دوران بہترین کام کیا، ہم انکا شکریہ ادا کرتے ہیں۔