وزیراعظم کا نوجوانوں کو 10 لاکھ سمارٹ فونز دینے کا اعلان

08:04 PM, 12 Aug, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے رواں برس 10 لاکھ نوجوانوں کو اسمارٹ فونز فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔ 
اسلام آباد میں عالمی یوم نوجوانان پر تقریب سے وزیراعظم شہباز شریف نے خطاب  کرتے ہوئے کہاکہ تمام وسائل قوم کے نوجوانوں کے قدموں میں نچھاور کریں گے، میرٹ پر بچوں اور بچیوں کو سمارٹ فونز دیے جائیں گے۔ نوجوانوں کا موقع دیا تو یہ خوشحالی کا سیلاب لے آئیں گے، خواہش ہے کہ خادم بن کر عوام کی خدمت کروں۔


انہوں نے بتایاکہ ہواوے کے تعاون سے 3 لاکھ نوجوانوں کو آئی ٹی کی تربیت دی جائے گی، ایک ہزار زرعی گریجویٹس کو سکالرشپ پر چین بھیجا جائے گا، پاکستان کی اقتصادی بحالی اور ترقی و خوشحالی کے منصوبے کا جلد اعلان کروں گا۔


انہوں نے کہا کہ ہمیں ماضی سے سبق حاصل کرکے آگے بڑھنا ہے اور ملک کی تقدید بدلنا ہے، ہماری محنت کبھی رائیگاں نہیں جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہاکی کی بحالی کے لیے اقدام کر رہے ہیں، 40 سال بعد پاکستان نےگولڈ میڈل جیتا، ارشد ندیم نے پاکستان کا نام بلند کیا، ہمیں مایوسی کےاندھیروں کو دھکیل کر روشنیوں کی طرف جانا ہے، شبانہ روزمحنت کریں گے تو پاکستان عظیم ملک ضرور بنے گا۔

مزیدخبریں