فیض حمید کو تحویل میں لینے سے لگ رہا ہے کچھ چیزیں ثابت  ہوچکیں ، پاک فوج میں احتساب کا عمل بہت مضبوط   ہے: رانا ثنا اللہ

06:25 PM, 12 Aug, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ  فیض حمید کو تحویل میں لینے سے لگ رہا ہے کچھ چیزیں ثابت  ہوچکی ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے  نجی ٹی وی پر  گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ   فیض حمید کو تحویل میں لینے سے لگ رہا ہے کچھ چیزیں ثابت  ہوچکی ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ یہ بات ثابت ہے کہ پاک فوج میں احتساب کا عمل بہت مضبوط  ہے۔

انہوں نے کہاکہ کورٹ مارشل کے عمل کو فوجی طریقہ کار کے مطابق آگے بڑھنا ہے، فیض آباد دھرنے کے معاہدے میں فیض حمید کے دستخط ہیں، یقیناً انکوائری کے عمل میں یہ چیزیں شامل ہوں گی، فیض آباد دھرنے میں لوگوں کو مینج کرکے بٹھایا گیا تھا۔ سپریم کورٹ کا خالصتاً ہاؤسنگ سوسائٹی کے بارے میں حکم تھا، ہاؤسنگ سوسائٹی کے حوالے سے انکوائری ہوئی، ہمیں اس معاملے میں اسی حد تک ہی محدود رہنا چاہیے۔


رانا ثنا کا کہناتھاکہ متعدد بے ضابطگیاں ہاؤسنگ سوسائٹی کے حوالے سے ہی سامنے آئی ہوں گی، دیگر معاملات میں انکوائری ہوئی ہے تو چیزیں سامنے آجائیں گی۔

مزیدخبریں