راولپنڈی: لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کو فوجی تحویل میں لے لیاگیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فیض حمید کے خلاف فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کا عمل شروع کردیا ہے۔
آئی ایس پی آر کےمطابق لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے خلاف پاکستان آرمی ایکٹ کی دفعات کے تحت مناسب انضباطی کارروائی کا آغاز ہوچکا ہے۔ سپریم کورٹ کے حکم پر ٹاپ سٹی کی کورٹ آف انکوائری شروع کی گئی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ٹاپ سٹی کیس میں شکایات کا جائزہ لیا گیا، مکمل تحقیقات کی روشنی میں لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کیخلاف مناسب کارروائی کا آغاز کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ریٹائرمنٹ کے بعد بھی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید پاکستان آرمی ایکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار پائے۔