مودی کے بھارت میں اقلیت محفوظ نہیں ،اقلیتوں کی ترقی و بہبود کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے: آصف زرداری 

04:45 PM, 12 Aug, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد :صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ مودی کے بھارت میں اقلیت محفوظ نہیں ،اقلیتوں کی ترقی و بہبود کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔اسلام آباد میں اقلیتوں کے عالمی دن کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ مودی کے بھارت میں اقلیت محفوظ نہیں ،اقلیتوں کی ترقی و بہبود کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔


انہوں نے کہا کہ سانحہ مشرقی پاکستان کے بعد جو کچھ ہوا میری جنریشن اس کی آئینی گواہ ہیں، تب سے ہمیں جس طرح تقسیم کیا گیا اور ہمیں کمزور کرکے ایک پڑوس ملک کی جنگ میں جھونک دیا گیا، یہ کسی کی غلطی نہیں بلکہ ہماری ہی غلطی تھی، ہم پڑوسی کی جنگ میں پڑنے کے نتائج کا اندازہ نہیں لگا سکے اور اس کے نتائج کے بارے میں ہم نے نہیں سوچا، جن لوگوں کو ہم نے ہمارے دوستوں نے بنایا اس کے نتائج ہمارے جنریشن میں کیا مرتب ہوں گے یہ ہم نے نہیں سوچا۔


انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کا دن منانے کا مقصد پاکستان کی سماجی اور معاشی ترقی میں ان کی خدمت کا اعتراف کرنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ  اقلیتوں کا ملازمتوں میں 5 فیصد کوٹہ مختص ہے، سندھ کی دھرتی کے لوگ دنیا کا درد اپنے دل میں رکھتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ہمارا ملک ہے، یہ ہمارے بچوں کا مستقبل ہے، اور تمام اقلیتیں ہمارے بچے ہیں، ہر شعبے میں ہمارے پاس اقلیتوں کے لیے مخصوص سیٹیں ہونی چاہیے۔

مزیدخبریں