حکومت عدلیہ کو دبانے کے لیے کوشاں ہے تاکہ اپنی مرضی کے فیصلے لیے جاسکیں:عمر ایوب 

04:17 PM, 12 Aug, 2024

نیوویب ڈیسک

سرگودھا: پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب کاکہنا ہے کہ  حکومت عدلیہ کو دبانے کے لیے کوشاں ہے تاکہ اپنی مرضی کے فیصلے لیے جاسکیں۔

سرگودھا میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ   حکومت عدلیہ کو دبانے کے لیے کوشاں ہے تاکہ اپنی مرضی کے فیصلے لیے جاسکیں۔ عمر ایوب نے کہا کہ جعلی حکومت عوام پر قبضہ جمائے بیٹھی ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ   مہنگائی کم ہونے کی بجائے مزید بڑھے گی، حکومت عدلیہ کو دبانے کے لیے کوشاں ہے تاکہ اپنی مرضی کے فیصلے لیے جاسکیں، کرپٹ ترین حکومت ہے ن لیگ ہر ممکن ہمارے لوگوں کو دبانے کے لیے کوشاں ہے۔
انہوں نے کہا کہ فارم 47 کے پیداوار حکمرانوں سے معاملات نہیں چلائے جا رہے، عوام کی مشکلات میں کمی کی بجائے اضافہ ہو رہا ہے، پنجاب کے عوام مہنگائی کی وجہ سے خود کشیوں پر مجبور ہیں۔

مزیدخبریں