لاہور : وزیراعلیٰ پنجا ب مریم نواز نے مسجد نبویﷺ کے امام ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر سے ملاقات کی۔
ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر کےوزریراعلی آ فس پہنچے پر مریم نواز نےٰ ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
ملاقا ت کے دوارن مریم نواز نےسعودی فرمانروا خادم الحرمین الشریفین کی صحت اور عمر میں خیر وبرکت کی دعا کی ،ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر نے وزیراعلیٰ مریم نواز کوبہن کہا اور مدینہ منورہ حاضری کی دعوت بھی دی۔
اس موقع پر وزیراعلی نے کہا کہ صؤ بے کے عوا م کی طرف سے میں مسجد نبوی ﷺکے اما م کو خوش آمدید کہتی ہو ں اور پاکستان ان کا گھر ہے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ میرے والد محمد نوازشریف کے ساتھ سعودی شاہی خاندان کی دوستی اوررفاقت قابل رشک ہے۔
مریم نواز کا کہنا ہے کہ حضرت عمر فاروق حکمرانوں کیلئے مینارہ نور اورمشعل راہ تھے۔ہمارا پاور ہاؤس مدینہ منورہ میں ہےاور میں حکمرانی کیلئے حضرت عمر فاروق ؓکے ماڈل کی پیروی کرتی ہوں۔
امام مسجد نےکہا کہ پاکستان ، سعودی عرب آسمان پر اکٹھے چمکنے والے دو قطبی ستاروں کے مانند ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف کی لیڈر شپ پاکستان کیلئے بہتری اورفلاح کا باعث ہےاور مریم نواز بیٹی ہونے کے ناطےنوازشریف کے نقش قدم پر چل رہی ہیں۔