ملک بھرمیں انٹرنیٹ سروسز سست روی کا شکار،موبائل کمپنیز نےملبہ پی ٹی اےپر ڈال دیا

ملک بھرمیں انٹرنیٹ سروسز سست روی کا شکار،موبائل کمپنیز نےملبہ پی ٹی اےپر ڈال دیا

 اسلام آباد : ملک بھرمیں گزشتہ چند روز سے انٹرنیٹ سروسز بری طرح متاثر ہونے سے صارفین کو دشواری کا سامنا ہے۔متعدد مرتبہ آڈیو میسجز تک ڈاؤن لوڈ نہیں ہورہے۔

تفصیلات کے مطابق حکام موبائل کمپنیز کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا سروسزمیں خلل میں موبائل کمپینزکا ایشونہیں ہے ،ادھر پی ٹی اے بھی اس معاملے پرکسی بھی قسم کا موقف دینے سے گریزاں ہے، مسائل 30 اگست تک درپیش رہیں گے۔

دستاویز کے مطابق حکومت نے تمام سوشل میڈیاایپس  کوریگولیٹ کرنے کیلئے کام شروع کردیا ہے، وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد باقاعدہ کیٹگریزوائزریگولیٹ کیا جائے گا، نئے ریگولیشن کے تحت کمپنیاں ملک کے اندرڈیٹا محفوظ بنائیں گے۔

حکام کے مطابق  کمپنیاں باوقت ضرورت لائسنس ہولڈرلوکیشن اورعام معلومات فراہم کرنےکی پابند ہوں گی ،فائروال پربھی کام جاری ہونے سے سروسزمیں خلل ہوسکتا ہے۔ 

واضح رہے کہ 31 جولائی کو بھی ملک بھر میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی (پی ٹی سی ایل) کی انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے سے صارفین کو مشکلات کا سامنا  ہوا تھا۔

اس حوالے سے ترجمان پی ٹی سی ایل نے بتایا تھا کہ ملک کے مختلف شہروں میں پی ٹی سی ایل نیٹ ورک ڈاون ہے، جس کی وجہ سے بینکوں اور دیگر سرکاری دفاتر میں کا م بند کردیا گیا تھا ۔

بعدازاں اس ضمن میں ذرائع نے انکشاف کیا کہ فائر وال کی آزمائش کی وجہ سے انٹرنیٹ سست روی کا شکار ہے، جس کی تصدیق اعلیٰ حکام نے بھی کی تھی ۔ قبل ازیں 26 جولائی کو ملک میں نئے انٹرنیٹ سیکیورٹی نیٹ ورک سسٹم کی آزمائش سے نہ صرف سوشل میڈیا ایپلی کیشنز بلکہ انٹرنیٹ کی رفتار بھی سست ہوگئی ہے۔

مصنف کے بارے میں