اسلام آباد: پاکستانی معیشت کی ترقی کیلئے برطانوی ماہرین کی نگرانی میں 5 سالہ منصوبہ تیار کر لیا گیا۔
حکومتی ذرائع کے مطابق معیشت کی بہتری کا منصوبہ 14اگست کو جاری کیے جانے کا امکان ہے، منصوبے کا افتتاح وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مجوزہ معاشی ایجنڈے اور روڈ میپ میں 5سالہ منصوبہ پیش کیا جائے گا، مجوزہ معاشی پلان کو اسٹیفن ڈرکن منصوبے کا نام دیا گیا ہے، سال 2028 تک سالانہ 6 فیصد معاشی ترقی کا ہدف تجویز کیا گیا ہے، اصلاحات کے ذریعے 2028 تک برآمدات کا ہدف 60ارب ڈالر تک لے جانے کا پلان تجویز کیا گیا ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ مجوزہ پلان کے تحت نجی سرمایہ کاری کا فروغ اور برآمدات میں اضافہ ترجیح قرار دیا گیا ہے، اصلاحات پر کامیاب عمل درآمد سے سالانہ روزگار کے 10لاکھ مواقع پیدا ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق مجوزہ پلان میں توانائی اور کاروباری لاگت میں کمی کی تجویز بھی شامل ہے۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ چین سے ٹیکنالوجی کی پاکستان منتقلی کی تجویز دی گئی ہے۔