190ملین پاؤنڈ ریفرنس: بانی پی ٹی آ ئی اور بشری بی بی کےخلا ف کیس کی سماعت 15اگست تک ملتوی

190ملین پاؤنڈ ریفرنس: بانی پی ٹی آ ئی اور بشری بی بی کےخلا ف کیس کی سماعت 15اگست تک ملتوی

راولپنڈی :سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آ ئی عمرا ن خا ن کے خلاف 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سما عت 15اگست تک ملتوی  کردی گئی۔

بانی پی ٹی آ ئی اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلا ف190ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت احتسا ب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں کی۔سماعت کے موقع پر عمران خان اوران کی اہلیہ کوعدالت میں پیش کیا گیا۔

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ نیب نے 23 اپریل 2020 کو بورڈ میٹنگ میں 190 ملین پاؤنڈ کو کمپلینٹ ویریفکیشن کی سطح پر کلوز کردیا تھا اس بابت نیب کی بورڈ میٹنگ کا ریکارڈ عدالت میں پیش کیا جائے۔ جس پر نیب حکام نے عدالت کو بتایا کہ ریفرنس نئے شواہد کی بنیاد پر فائل کیا گیا ہے، 2020 کی ایگزیکٹو بورڈ میٹنگ کا تفتیشی کے بیان پر جرح سے کوئی تعلق نہیں۔

 عدالت نے دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی درخواست خارج کر دی۔

سماعت کے موقع پر بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا۔ اس موقع پر نیب کے پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی اور امجد پرویز جبکہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکلاء بیرسٹر سلمان صفدر، عثمان گل اور ظہیر عباس چوہدری عدالت پیش ہوئے۔ 


 یاد رہے کہ گزشتہ سماعت  وکلا صفائی کی عدم موجودگی  کے باعث بغیر کاروائی  ملتوی کر دی گئی تھی۔ جس کےباعث  تفتیشی افیسر میاں عمر ندیم پر وکلا صفائی کی جرح مکمل نہیں ہو سکی  تھی۔

مصنف کے بارے میں