کابینہ ڈویژن نے سابق وفاقی وزرا سے سرکاری گاڑیاں واپس مانگ لیں

10:07 PM, 12 Aug, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : کابینہ ڈویژن نے سابق وفاقی وزرا اور وزرائے مملکت مشیروں اورمعاونین خصوصی سے سرکاری گاڑیاں واپس مانگ لی ہیں۔

قومی اسمبلی کی تحلیل اور وفاقی کابینہ کی سبکدوشی کے بعد وزرا اور وزرائے مملکت سے سرکاری گاڑیاں واپس مانگ لی گئیں۔

ذرائع نے بتایا کہ مشیروں اورمعاونین خصوصی سےسرکاری گاڑیاں واپس طلب کی گئیں ہے ، اس حوالے سے کابینہ ڈویژن نےوفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کو خط لکھ دیا ہے۔

مزیدخبریں