بلوچستان اسمبلی بھی تحلیل، ملک بھر میں نگران حکومتیں آگئیں

08:25 PM, 12 Aug, 2023

نیوویب ڈیسک

کوئٹہ: گورنر بلوچستان عبدالولی کاکڑ نے اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کردیے جس کے بعد بلوچستان اسمبلی تحلیل کردی گئی ہے۔ بلوچستان آخری اسمبلی تھی جو ابھی تحلیل نہیں ہوئی تھی۔ 

نیو نیوزکے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی جانب سے گورنر بلوچستان عبدالولی کاکڑ کو اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری ارسال کی گئی تھی۔

گورنر کے دستخط کے ساتھ ہی بلوچستان اسمبلی تحلیل کردی گئی، بلوچستان کے وزرا، معاونین، مشیران سب اپنے عہدوں سے سبک دوش ہوگئے۔

سندھ اسمبلی گزشتہ روز جبکہ قومی اسمبلی 9 اگست کو تحلیل کی گئی تھی جبکہ پنجاب اور کے پی اسمبلیاں تحریک انصاف نے رواں سال کے شروع میں ہی تحلیل کردی تھیں۔

مزیدخبریں