واٹس ایپ نے کالز 'شیڈول' کرنے کا فیچر متعارف کرا دیا

واٹس ایپ نے کالز 'شیڈول' کرنے کا فیچر متعارف کرا دیا
سورس: file

کیلیفورنیا: واٹس ایپ نے گروپ چیٹس میں کال شیڈول کرنے والا فیچر متعارف کرا دیا۔

واٹس ایپ نیوز ٹریکر WABetaInfo کے مطابق  جب کوئی گروپ ممبر کال شیڈول کرے گا تویہ فیچر گروپ کے شرکاء کو آنے والی کال کے بارے میں کا شروع کرنے سے 15 منٹ پہلے مطلع کرے گا۔




جیسا کہ دیکھا گیا ہے، صارفین کو یہ فیچر اس گروپ کے اندر ملے گا جس میں کال ہونی ہے۔صارفین کو یہ چیک کرنے کے لیے صرف 'شیڈول کال' کے بٹن پر ٹیپ کرنا چاہیے کہ آیا یہ فیچر ان کے واٹس ایپ اکاؤنٹ کے لیے فعال ہے یا نہیں۔


کال کے لیے، صارفین اس کا موضوع، جس تاریخ کو اسے شیڈول کیا جانا ہے، نیز قسم (ویڈیو یاآڈیو) کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ ایک بار کال کا شیڈول ہونے کے بعد، ایک ایونٹ خود بخود گروپ چیٹ میں شامل ہو جائے گا، اور ان تمام لوگوں کو جنہوں نے کال میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے، اس کے شروع ہونے سے 15 منٹ پہلے مطلع کر دیا جائے گا۔


واضح رہے ابھی یہ فیچر آزمائشی مرحلے پر ہے اور صرف بیٹا واٹس ایپ صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔ میٹا کی ملکیت والا پیغام رسانی پلیٹ فارم آنے والے ہفتوں میں اور بھی زیادہ لوگوں تک رسائی فراہم کرے گا۔

مصنف کے بارے میں