لاہور: پاکستان مین کھیلے جانے والے ایشیا کپ میچز کے لیے ٹکٹس کی آن لائن فروخت شروع ہو گئی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنی ویب سائٹ پر ٹکٹوں کی فروخت لانچ کر دی۔
ابتدائی طورپر صرف پاکستان میں کھیلے جانے والے میچز کے ٹکٹ کی فروخت کا آغاز پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے کیا گیا ہے۔ بک می ڈاٹ پی کے(bookme.pk) پر آن لائن ٹکٹ فروخت کے لیے پیش کردیئے گئے ہیں۔
پی سی بی کے مطابق ابتدائی طور پر وی آئی پی اور پریمیم ٹکٹیں فروخت کے لیے اوپن کی گئیں، وی آئی پی اسٹینڈ کے ٹکٹ کی قیمت 5 ہزار روپے اور پریمیم ٹکٹ کی قیمت 2500 روپے مقرر کی گئی ہے۔
Ticket prices and details for Pakistan-leg of #AsiaCup2023 ????
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 12, 2023
???? Grab your tickets now at https://t.co/HARU9vsaGB
➡️ First class and general tickets will go on sale on 76th Independence Day pic.twitter.com/5RIOGossSi
تاہم فرسٹ کلاس اور جنرل انکلوژرز کے ٹکٹس یوم آزادی کے موقع پر فروخت کے لیے پیش کیے جائیں گے۔
یاد رہے کہ پاکستان میں ایشیا کپ کے چار میچز کھیلے جائیں گے۔ افتتاحی میچ 30 اگست کو ملتان اسٹیڈیم میں پاکستان اور نیپال کے درمیان کھیلا جائے گا۔ سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان کے درمیان میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوں گے۔