اگر آسمان سورج چاند ستاروں سے خوبصورت ہے تو دنیا خواتین کی وجہ سے خوبصورت ہے : سراج الحق 

اگر آسمان سورج چاند ستاروں سے خوبصورت ہے تو دنیا خواتین کی وجہ سے خوبصورت ہے : سراج الحق 

اسلام آباد : امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ  اگر آسمان سورج چاند ستاروں سے خوبصورت ہے تو دنیا خواتین سے خوبصورت ہے ۔ آپ وہ بیٹیاں ہیں جنہوں نے پاکستان کو امن و سلامتی کا گہوارہ بنانے کا عزم کیا ہے۔ بیٹیاں اور بہنیں ہماری کل کائنات ہیں۔ 

اسلام آباد میں خواتین کنونشن سے خطاب کرتے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ ہم ایسا پاکستان نہیں چاہتے ہیں جہاں طبقاتی نظام تعلیم ہو۔  ایسا پاکستان نہیں چاہتے جہاں میں عدالتوں میں انصاف نہ ہو۔  پاکستان صرف دعاؤں سے خوشحال نہیں ہوگا۔ 

انہوں نے کہا کہ عدل اور انصاف کا پاکستان کوششوں اور عمل سے ہوگا۔ ایسے پاکستان کی تلاش میں ہوں جس  میں رزق حلال کمانا آسان ہو۔  مجھے ایسے پاکستان کی تلاش ہے جہاں رشوت پر نوکریاں نہ ملیں۔ ایسا پاکستان چاہتے ہیں جس میں ظالم اور جابر اسمبلیوں کی بجائے  جیل میں ہوں۔

سراج الحق نے کہا کہ جس سے بھی ملتا ہوں وہ کہتا ہے ملک کے حالات خراب ہیں۔ وزیر اعظم سے ملیں تو وہ بھی کہتے ہیں  ملک کے حالات خراب ہیں۔ 76 سال میں اس نظام کو زنگ آلود کس نے کیا۔ اس ملک میں مہنگائی، بدامنی اور کرپشن ہے تو کس کی وجہ سے ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کا ہربچہ  جانتا ہے ملک کے حالات کسی ٹیکسی ڈرائیور نے تباہ نہیں کیے۔ اس ملک  کو  76 سالوں میں بار بار حکومت کرنے والوں نے تباہ کیا۔ اس ملک پر 35 سال جرنیلوں نے  حکومت کی ہے۔ پاکستان میں 35 سال سے ہماری سیاسی جماعتوں نے حکومت کی۔ 

مصنف کے بارے میں