اسلام آباد(سید فیصل) نگران وزیراعظم کے انتخاب پر وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض میں ملاقات ختم ہوگئی ۔نام کے حوالے سے مزید مشاورت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ آج رات 12 بجے تک مشاورت میں کسی نام پراتفاق ناہوا تومعاملہ پارلیمانی کمیٹی کوجائےگا۔جنرل ر راحیل شریف کے نام پر بھی غور کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سےدیےگئےنام پراتفاق رائے کاامکان ہے۔ جلیل عباس جیلانی ،جام کمال ، صادق سنجرانی ، انوار الحق کاکڑ ، جنرل ر راحیل شریف اورحفیظ شیخ کےنام زیرغور ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ انوارالحق کاکڑ اورجام کمال کانام آج کی مشاورت میں سامنےآیا ہے۔ آج اگر نگران وزیر اعظم کا فیصلہ نہ ہوا تو معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے پاس جائے گا۔