ممبئی: بھارتی بلے باز اور سابق کپتان ویرات کوہلی نے انسٹاگرام پر فی پوسٹ 11.45 کروڑ کمانے کی خبروں کی تردید کر دی۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور بلے باز ویرات کوہلی نے سماجہ رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں ہوپر ہیڈکوارٹر کی رپورٹس کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ شائع شدہ اعداد و شمار غلط ہیں۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا مارکیٹینگ سلوشن پلیٹ فارم نے فوٹو شیئرنگ ایپ پر سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی مشہور شخصیات کی رپورٹ شائع کی، جس میں ویرات تیسرے نمبر پر تھے۔ کرسٹیانو رونالڈو کا اس فہرست میں سب سے پہلا جبکہ لیونل میسی کا دوسرا نمبر ہے۔
ویرات کے رونالڈو اور میسی کی ایلیٹ لسٹ میں شامل ہونے کی خبر سے شائقین بہت خوش ہوئے، لیکن ان کی خوشی مایوسی میں بدل گئی، ویرات نے اپنے تازہ ٹوئٹ میں ان خبروں کو مسترد کر دیا ہے۔
ویرات نے ٹویٹ کیا کہ جب کہ میں ان تمام چیزوں کا شکر گزار اور مقروض ہوں جو میں نے زندگی میں حاصل کی ہیں، لیکن سوشل میڈیا پر میری کمائی کے بارے میں جو خبریں گردش کر رہی ہیں وہ درست نہیں ہیں۔
While I am grateful and indebted to all that I’ve received in life, the news that has been making rounds about my social media earnings is not true. ????
— Virat Kohli (@imVkohli) August 12, 2023