ترک حکومت کا عالمی سطح پر کشمیریوں کی بھرپور حمایت کے عزم کا اظہار

01:30 PM, 12 Aug, 2023

نیوویب ڈیسک

استنبول: لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف کے کشمیری رہنمائوں پر مشتمل وفد نے ترکیہ کا دورہ کیا جہاں ترک حکومت  کی جانب سے وفد کو یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ  عالمی سطح پر کشمیریوں کی بھرپور حمایت کی جائے گی۔

ا سپیکر آزاد جموں و کشمیر اسمبلی کی قیادت میں ایل او سی کے دونوں اطراف بسنے والے کشمیری رہنماؤں کے وفد کا دورہ ترکیہ انتہائی کامیاب رہا ۔



 وفد نے ترکیہ کے سیاستدانوں اور قانون سازوں کو ہندوستانی جارحیت سے آگاہ کیا ۔ کشمیری وفد کا کہنا تھا کہ ہندوستان کو ہر صورت کشمیر کا حق خود ارادیت تسلیم کرنا ہو گا ، کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادیں 1949 سے عملدرآمد کی منتظر ہیں۔

وفد نے مسئلہ کشمیر پر او آئی سی کے کردار کو مزید موثر بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔



 کشمیری وفد نے ترکیہ کی رفاہ پارٹی کے رکن ڈوگن بیکن ،ترکیہ کی قومی اسمبلی کے رکن اور کشمیری تحریک آزادی کے ہمنوا برہان کیاترک ، سعادت پارٹی  اور قومی اسمبلی کے  رکن مہمت کرامانا اور سعادت پارٹی کے وائس پریذیڈنٹ مصطفے کیاترک سے ملاقاتیں کیں۔


ترکیہ کے رہنماؤں نے وفد کو مقبوضہ کشمیر میں جاری آزادی کی تحریک کی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔

مزیدخبریں