جشن آزادی پرہلڑ بازی ،ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ کرنے والوں کیخلاف کاروائی ہو گی، لاہور پولیس کا سکیورٹی پلان تیار

11:46 AM, 12 Aug, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور:  ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سید علی ناصر رضوی کاکہنا تھا کہ جشن آزادی کے موقع پر کسی قسم کی ہلڑ بازی ،ہوائی فائرنگ،اسلحہ کی نمائش اور ون ویلنگ کو برداشت نہیں کیا جائیگا۔ امن و امان کے لئے 13ہزار سے زائد افسران و جوان تعینات ہونگے۔ قانون کی خلاف ورزی کی صورت میں فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ 

  لاہور پولیس کے سکیورٹی پلان  کے مطابق ون ویلرز اور ہلڑ بازوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا ۔مکینکس کوموٹر سائیکل کی غلط طریقے سے آلٹریشن کرنے سے روکا گیا ہے۔ ہوائی فائرنگ،اسلحہ کی نمائش پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور  نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایچ اوززیادہ سے زیادہ شورٹی بانڈز لیں تاکہ قانون کی پاسداری کروائی جاسکے۔ہلڑ بازی، ون ویلنگ کی روک تھام کیلئے اضافی نفری تعینات کی جارہی ہے۔ پارکس اور تفریحی مقامات پر وردی وسول پارچات میں افسران وجوان تعینات ہونگے۔ڈولفن، پی آریو اور تھانوں کی ٹیمیں اہم مقامات پر موثر گشت یقینی بنائیں گی۔

شہری غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کی اطلاع فوری15 پر دیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور  نے کہا کہ والدین اور سول سوسائٹی اس ضمن میں اپنا کردار ادا کریں۔ 

مزیدخبریں