علی سیٹھی نے سلمان طور کے ساتھ شادی کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی

علی سیٹھی نے سلمان طور کے ساتھ شادی کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی
سورس: file

لاہور: معروف پاکستانی گلوکار علی سیٹھی نے  پاکستانی نژاد امریکی فنکار سلمان طور سے اپنی شادی کے حوالے سے جاری تنازع پر خاموشی توڑ دی ہے۔


"پسوڑی" گلوکار نے حال ہی میں اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک سٹوری اپ لوڈ کی ہے جس میں پاکستانی نژاد امریکی فنکار سلمان طور کے ساتھ ان کی مبینہ شادی کے بارے میں جاری تمام افواہوں کی تردید کی گئی ہے۔


انہوں نے اسے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر  کہا، "میں شادی شدہ نہیں ہوں، مجھے نہیں معلوم کہ یہ افواہ کس نے شروع کی ہے لیکن شاید وہ میری نئی ریلیز کی مارکیٹنگ میں مدد کریں،" اور اپنی تازہ ترین ریلیز "پانیا" کا لنک چسپاں کیا۔


علی عزیز سیٹھی کو میوزک انڈسٹری میں علی سیٹھی کے نام سے جانا جاتا ہے اور وہ معروف صحافی اور پاکستان کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی کے سابق چیئرمین نجم سیٹھی کے بیٹے ہیں۔ پاکستانی اداکارہ میرا سیٹھی ان کی بہن ہیں۔


یاد رہے علی سیٹھی کی پاکستانی نژاد امریکی فنکار سلمان طور سے شادی کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی تھی۔ ان دو فنکارانہ شخصیات کے غیرمتوقع  شادی  کی خبر نے مختلف آن لائن پلیٹ فارمز پر بات چیت، قیاس آرائیوں اور حمایت کی ایک لہر کو بھڑکا دیا۔


خبروں میں کہا گیا ہے کہ دونوں اداکار نیویارک میں ایک تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں، جس میں قریبی دوستوں اور خاندان والوں نےشرکت کی۔

مصنف کے بارے میں