ایمسٹرڈیم : پاکستان کرکٹ ٹیم نیدرلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کھیلنے کیلئے ایمسٹرڈیم پہنچ گئی ہے۔ دونوں ٹیموں کے مابین تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 16 اگست کو ہیزل ویگ سٹیڈیم میں کھیلا جائے ہوگا .
نیو نیوز کے مطابق قومی ٹیم نیدرلینڈز کے خلاف کامیابی حاصل کرکے اس تسلسل کو ایشیا کپ میں آگے بڑھانے کے لئے پرعزم ہے۔ نیدر لینڈ کے خلاف دوسرا ون ڈے 18 اور تیسرا 21 اگست کو ہوگا۔
Touchdown Netherlands 🛬🇳🇱#NEDvPAK | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/gRG9Oo5NGi
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 12, 2022
پاکستانی سکواڈ میں کپتان بابراعظم، نائب کپتان شاداب خان، عبداللہ شفیق، فخر زمان، حارث رئوف، امام الحق، خوشدل شاہ، محمد حارث، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دھانی اور زاہد محمود شامل ہیں۔