اسلام آباد: وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے نہ صرف شہباز گل کے ڈرائیور کی گرفتاری کیلے بنی گالا چھاپہ مارنے سے روک دیا ہے بلکہ انکے ڈرائیور کی اہلیہ کی گرفتاری پر بھی ناراضگی کا اظہار کیا ہے ۔
وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے سعودی عرب سے آئی جی اسلام آباد سے ٹیلیفون پررابطہ کرکے شہباز گل کیس سے متعلق تفصیلات لیں ۔ آئی جی اسلام اباد نے انہیں بتایا کہ شہباز گل کا ڈرائیور بنی گالا میں روپوش ہے۔
آئی جی کا کہنا تھا کہ گرفتاری کیلئےبنی گالا ریڈکرنے کی ضرورت ہے جس پر وزیرداخلہ نےشہبازگل کےڈرائیورکی گرفتاری کیلئےبنی گالاچھاپہ مارنےسےروک دیا ۔