سیاستدان انا ختم کریں ، شہباز شریف اور عمران خان کو ایک میز پر بٹھانے کیلئے تیار ہوں: صدر عارف علوی 

06:37 PM, 12 Aug, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور :صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ  ملک کے موجودہ معاشی اور سیاسی حالات کے بارے میں سب کو سوچنا ہوگا۔ سیاستدانوں کو اپنی انا ختم کرکے ایک میز پر بیٹھنے کی ضرورت ہے۔ ملک کی خاطر شہباز شریف اور عمران خان سے بات کرنے کو تیار ہوں۔

گورنر ہاؤس میں سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ صدر کا کردار آئینی ہوتا ہے لیکن میری خواہش ہے کہ ملک کے لیے اپنا کردار ادا کروں۔ سیاستدانوں کو ہمیشہ اداروں پر تنقید کرنے سے روکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہوگی کہ دونوں میں نفرتیں کم ہوں اورجلد انتخابات کے لیے ماحول سازگار بنایا جا سکے۔ وفاق اورصوبوں کا تنازع ملک کے لیے خطرناک ہے۔ وزیراعظم کی طرف سے 85 سمری بھجوائی گئیں سب پر سائن کیے صرف دو سمریاں واپس کیں۔ 

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کی سمری واپس کی۔ ان دونوں معاملات پر میں نے خود بہت کام کیا تھا۔

مزیدخبریں