اسلام آباد: تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے امریکا میں لابنگ فرم کی خدمات حاصل کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فرم امریکا سے تعلقات بہتر کرنے کیلئے ہائر نہیں کی گئی بلکہ امریکی عوام میں پی ٹی آئی کا موقف اجاگر کرنے کیلئے ہائر کی گئی ہے۔
فواد چودھری نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ میں نے کاغذات کے اردو ترجمے کیلئے کہا ہے تا کہ لائق فائق صحافی اور وزرا کو سمجھ آ سکے کہ یہ لابی فرم نہیں ہے بلکہ میڈیا ریلیشن شپ کی فرم ہے۔
https://twitter.com/fawadchaudhry/status/1557998604027043842
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی امریکا نے میڈیا میں اپنے نقطہ نظر اجاگر کرنے کیلئے اس فرم کو انگیج کیا ہے۔ ان کمپنیز کا کام ہوتا ہے کہ وہ میڈیا اور پارٹی میں تعلقات کار بنائیں۔