کانپور : بھارتی ریاست اتر پردیش میں انتہا پسند ہندوؤں کے ہجوم نے ایک مسلمان شخص پر تشدد کرنے کے بعد سڑک پر گھمایا اور 'جے شری رام'‘ کے نعرے لگانے پر مجبور کیا۔
بھارتی خبر رساں ادارے دی ہندو کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر زیر گردش واقعے کی ویڈیو فوٹیج میں ریاست اترپردیش کے قصبے کانپور میں ایک رکشا ڈرائیور کو 'جے شری رام' کے نعرے لگانے پر مجبور کیا جا رہا ہے اور وہ حملہ آوروں سے رحم کی اپیل کررہے ہیں جبکہ اس دوران ان کی بیٹی بھی ان سے لپٹی ہوئی ہے، بعد میں انہیں پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
متاثر شخص نے بتایا کہ وہ اپنا رکشہ چلا رہا تھا جب ہجوم نے انہیں گالیاں دیتے ہوئے تشدد شروع کردیا اور انہیں اور ان کے خاندان کو مارنے کی دھمکیاں بھی دیں لیکن میں پولیس کی وجہ سے اس کی جان بچ گئی۔
رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ اس چوراہے سے ایک کلومیٹر سے بھی کم فاصلے پر پیش آیا جہاں دائیں بازو کے انتہا پسند گروپ بجرنگ دل اسی دن اپنا اجلاس منعقد کیا تھا کیونکہ انہیں اطلاع ملی تھی کہ علاقے کے مسلمان ایک ہندو لڑکی کا مذہب تبدیل کر کے مسلمان بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔