ملزم ظاہر جعفر اس وقت کہاں اور کس حال میں ہے ؟

09:58 PM, 12 Aug, 2021

کراچی :نورمقدم کو ظالمانہ طریقے سے قتل کرنے والےملزم ظاہر جعفر اور اس کے ساتھیوں سے متعلق اہم خبر آگئی ،اڈیالہ جیل میں تعینات ایک اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ نور مقدم کیس میں گرفتار ہونے والے پانچوں ملزمان کو الگ الگ بیرکوں میں رکھا گیا ہے۔

جیل حکام کےمطابق ملزم ذاکر جعفر ،گھریلو ملازمین کو معمولی نوعیت کے جرائم پیشہ افراد کیساتھ الگ بیرک میں رکھا گیا ہے جبکہ مرکزی ملزم ظاہر جعفر کو اغوا ،قتل اور سرقہ باالجبر کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کے ساتھ رکھا گیا ہے ۔

اہلکار کے مطابق ملزمان ذاکر جعفر اور عصمت آدم جی کو تعلیم یافتہ ہونے کی بنا پر جیل میں بی کلاس دینے کے حوالے سے بھی درخواستیں دی گئی ہیں تاہم جیل کے حکام نے اس معاملے پر رابطہ کرنے پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔

انھوں نے کہا کہ جیل قوانین کے تحت ہفتے میں ملزمان کے ساتھ ان کے رشتہ داروں کی ملاقات کا ایک دن مقرر ہے تاہم اہلکار کے بقول گزشتہ دو ہفتوں کے دوران ذاکر جعفر اور عصمت آدم جی کے ساتھ ملاقات کے لیے چند لوگ آئے لیکن ظاہر جعفر کے ساتھ ایک شخص بھی ملاقات کے لیے نہیں آیا۔

واضح رہے کہ اسلام آباد کی مقامی عدالت ملزمان ذاکر جعفر اور عصمت آدم جی کی ضمانتوں کی درخواستوں کو مسترد کر چکی ہے۔

مزیدخبریں