پی آئی اے طیارہ حادثے سے بال بال  بچ گیا 

09:26 PM, 12 Aug, 2021

کراچی :پی آئی اے طیارہ بال بال حادثے سے بچ گیا ،پی کے 306 طیارے نے کراچی سے لاہور کیلئے اُڑان بھری تو جس کے 30 منٹ بعد ہی طیارے میں فنی خرابی آگئی ۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق جہاز کو ٹیک آف کے 30 منٹ بعد ہی واپس کراچی ائیر پورٹ پر اتار لیا گیا ،مسافروں کا کہنا تھا کراچی ائیر پورٹ پر لینڈنگ کے دوران بھی جہا ز میں جھٹکے محسوس کیے گئے ۔

پی آئی اے حکام کے مطابق طیارے کو بحفاظت کراچی ائیر پورٹ پر لینڈ کروا لیا گیا ہے جس کے بعد انجینئرنگ ٹیم طیارے کا معائنہ کر رہی ہے ۔

مزیدخبریں