سپریم کورٹ میں عائشہ ملک کی بطور جج تعیناتی کا امکان

08:09 PM, 12 Aug, 2021

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے جوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔ جودیشل کمیشن کا اجلاس 9 ستمبر کو طلب کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان گلزار احمد کی جانب سے طلب کیے جانے والے جوڈیشل کمیشن کے اہم اجلاس میں لاہور ہائی کورٹ کی جج جسٹس عائشہ ملک کے نام پر غور کیا جائے گا۔  لاہور ہائی کورٹ کی جسٹس عائشہ ملک کے نام کی منظوری کی صورت میں وہ  سپریم کورٹ آف پاکستان میں مقرر ہونے والی پہلی خاتون جج ہوں گی۔

سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس مشیر عالم 17 اگست 2021 کو اپنی مدت ملازمت پوری کرنے کے بعد منصب سے ریٹائر ہو جائیں گے۔ جج جسٹس مشیر عالم کی ریٹائر منٹ کے دن سپریم کورٹ آف پاکستان میں فل کورٹ ریفرنس بھی ہو گا۔

مزیدخبریں