سینئر آرٹسٹ محمد رشید المعروف " جانی " چل بسے

07:53 PM, 12 Aug, 2021

لاہور: پاکستانی فنکار جانی  انتقال کرگئے ۔ سینئرآرٹسٹ جانی کا اصل نام محمد رشید تھا لیکن ان کو فلمی حلقوں میں جانی کے نام سے پکار ا جاتا تھا ۔ 

سینئر اداکار محمد رشید المعروف " جانی  " کئی روز سے علیل تھے ۔ 

انہوں نے شہنشاہ ظرافت منور ظریف کے ساتھ فلم بنارسی ٹھگ  سے کیرئیر  کا آغاز کیا تھا۔فلم  بنارسی ٹھگ قسمت انہوں نے  لاتعداد فلموں اور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ۔

مرحوم کو شیدا ٹلی کے کردار سے بے پناہ شہرت ملی تھی نجی ٹی وی کی معروف سیریل  ہم سب امید سے ہیں میں علی احمد کرد کا کردار ادا کیا کرتے تھے جس پر ان کوخوب شہرت ملی تھی ۔

مزیدخبریں