نیو یارک :امریکی ریاست نیویارک میں کتے کے کاٹنے سے ڈیڑھ سالہ بچہ ہلاک ہو گیا ،بچے کو اکیلا چھوڑ کر جانے پر پولیس نے والد کو ہی قصوروار ٹھہرا دیا ۔
نیو یار ک پولیس ذرائع کے مطابق بروکلین کے علاقے سے بچہ زخمی حالت سے ملا جس کی گردن اور کندھے پر کاٹنے کے زخم تھے،بچے کو فوری ہسپتال منتقل کیا گیا ، لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا ۔
بچے کے والد کی شناخت 30 سالہ 'فوسٹر -ورنن 'کے نام سے کی گئی ہے جو ملک سے باہر ہے، پولیس نے بچے کی دیکھ بھال میں غیر ذمہ داری پر فوسٹر پر قتل ، مجرمانہ غفلت اور بچے کو نقصان پہنچانے والے انداز میں کام کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔