پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کے ایک پلانٹ میں حادثاتی دھماکا، 3 افراد جاں بحق

07:03 PM, 12 Aug, 2021

راولپنڈی: واہ کینٹ میں فیکٹری کے اندر زوردار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پی او ایف واہ کے ایک پلانٹ میں حادثاتی طور پر دھماکا ہوا ہے۔ حادثاتی دھماکا فنی خرابی کی وجہ سے ہوا۔ 

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ اس حادثے میں 3 ملازمین جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے جبکہ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پی او ایف ٹیکںیکل ایمرجنسی ٹیم نے صورتحال کو کنٹرول کر لیا۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ واقعے کے حوالے سے مزید تفصیلات کو جلد شیئر کیا جائے گا۔ 

مزیدخبریں