بھارتی سائنسدان اپنے ہی بنائے ہوئے ہیلی کاپٹر کے بلیڈ سے ہلاک ہوگیا

06:28 PM, 12 Aug, 2021

مہارا شٹر: بھارتی سائنسدان اپنے ہی بنائے ہوئے ہیلی کاپٹر کا بلیڈ لگنے سے زخمی ہونے کے بعد چل بسا ۔ 

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹر میں 29 سالہ  شیخ اسماعیل  ایک ویلڈنگ  یونٹ چلاتا تھا ۔ وہ پچھلے دوسال سے  رات کے وقت  ہیلی کاپٹر بنارہا تھا، اس نے اپنے بنائے ہوئے ہیلی کاپٹر کو ’منا ہیلی کاپٹر‘ کا نام دیا تھا ۔ 

مہاراشٹرا پولیس کا کہنا ہے کہ شیخ اسماعیل  نے بنگلور میں ہیلی کاپٹرز بنانے والوں سے ملاقات بھی کی تھی، اس کے علاوہ اس نے ہیلی کاپٹر کے لیے ماروتی 800سی سی کار کا انجن خریدا تھا جب کہ دیگر چیزیں خود بنائی تھیں۔ شیخ اسماعیل کے دوستوں کے مطابق وہ کئی دنوں سے ہیلی کاپٹر مشین کی آزمائش میں مصروف تھا تاکہ 15 اگست کو ہیلی کاپٹر چلاکر دکھا سکے۔

حادثہ کے دن اسماعیل نے ہیلی کاپٹر کی کو کھلی جگہ پر رکھا تاکہ آزائشی پرواز کرسکے تاہم جیسے  ہی اس نے انجن اسٹارٹ کیا مشین میں سے بلیڈ نکل کر اس کے سر پر جالگا جس سے وہ زخمی ہوگیا ۔ 

شیخ اسماعیل  کے دوستوں نے  اس کو قریبی ہسپتال منتقل کیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔

مزیدخبریں