ہم نے دہشت گردی سے سیاحت کاسفر کیا ہے،اب ہر سازش کو ناکام بنائینگے :مراد سعید

04:31 PM, 12 Aug, 2021

اسلام آباد:وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا پاکستان کیخلاف ایک منظم پرو پگینڈے میں اس بات کا انکشاف ہو ا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے نوجوانوں کو نشانہ بنا یا جاتا ہے ،پاکستان کو سوشل میڈیا پر جھوٹ اور پرو پگینڈے کے ذریعے نشانہ بنا یا جا رہا ہے ،ہم نے اس سے پہلے بھی مقابلہ کیا اور آئندہ بھی کرینگے ۔

اسلام آباد میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد سعید کا کہنا تھا پاکستان کےبہتر امیج کو پیش کرنے کیلئے حکومت کوششیں کر رہی ہے،پاکستان کی آبادی کا زیادہ حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے،پاکستان کے نوجوان حکومت کی طاقت ہیں،ان پر سرمایہ کاری کر رہے ہیں،پاکستانی نوجوان دنیا بھر میں مختلف پلیٹ فارمز پر اپنا لوہا منوا رہے ہیں،لیکن دوسری طرف ہمارے دشمن ہمارے خلاف پوری دنیا میں زہر اگل رہے ہیں ،ڈس انفو لیگ اس کی بڑی مثال ہے ۔

انہوں نے کہا جانتے ہیں ہمارا مستقبل ہمارے نوجوان ہیں،نوجوانوں کو کامیاب بنانے کیلئے حکومت نے 14 ہزار نوجوانوں کو کامیاب جوان پروگرام کے تحت قرض دیئے،عثمان ڈارواحدوزیرہیں جوخودنوجوانوں کےپاس جارہے ہیں،ایساوزیرنہیں دیکھاجوخود 100ارب لےکرلوگوں کےپاس جارہاہو،کامیاب جوان پروگرام پاکستان کا سب سے بڑا پروگرام ہے،انہوں نے کہا نوجوانوں کے اوپر اس وقت سرمایہ کاری کرنے کی ضرورت ہے،نوجوانوں کوکامیاب جوان پروگرام کے تحت تربیت اور مواقع دیئے جائیں گے،پاکستانی نوجوانوں میں بہت زیادہ ٹیلنٹ ہے انہیں مدد فراہم کرنی ہے۔

مراد سعید نے کہا کامیاب پاکستان پروگرام ملکی تاریخ کا بڑا پروگرام ہے،14 ہزار نوجوانوں کو قرض دیا گیا،2 لاکھ نوجوانوں کوقرض دیا جائے گا،کامیاب جوان پروگرام نوجوانوں کا انتظار کر رہا ہے،نوجوان منصوبے لے کر آئیں اور مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔

پاکستان کے خلاف سازش کرنے والے بھارت کو ہم نے ہر پلیٹ فارم پر بے نقاب کیا ،ایف اے ٹی ایف کو بھارتی وزیر خارجہ نے سیاست کی نذر کیا ،بھارت ماضی کی طرح اپنی زمین جھوٹ پھیلانے کیلئے استعمال کر رہا ہے ،بھارت کےمذموم مقاصدکوکلبھوشن کی صورت ہم سب نےگرتے دیکھا،پاکستان نے بہترین حکمت عملی اپناتے ہوئے دہشتگردی سے سیاحت کا سفر طے کیا ہے ،اب اس میں کسی کو حائل نہیںہونے دینگے 

مزیدخبریں