لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بلے باز آصف علی کا کیریبین پریمیر لیگ (سی پی ایل) میں سینٹ کٹس کیساتھ معاہدہ طے پا گیا ہے۔
مڈل آرڈر بلے باز آصف علی کو سینٹ کٹس کی ٹیم میں جنوبی افریقہ کے کھلاڑی ریسی وینڈر ڈوسن کی جگہ شامل کیا گیا ہے جس کا اعلان سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کے ذریعے کیا گیا جو انجری کے باعث لیگ کیلئے دستیاب نہیں ہیں۔
فرنچائز کی جانب سے جاری کئے گئے پیغام میں لکھا گیا کہ ’فلک شگاف چھکے مارنے والے پاکستان کے آصف علی کو خوش آمدید کہتے ہیں۔۔۔ ہم بہت سی شاٹس وارنر پارک کے باہر جاتی دیکھنے کے منتظر ہیں۔‘
واضح رہے کہ آصف علی ان دنوں قومی سکواڈ کا حصہ نہیں ہیں تاہم وہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ میں اہم کھلاڑی کی حیثیت سے شامل ہیں۔
کیریبین پریمیر لیگ (سی پی ایل) کا آغاز 26 اگست سے سینٹ کٹس اینڈ نیویس پیٹریوس اور بارباڈوس رائل کے درمیان میچ سے ہو گاجبکہ لیگ کے تمام 33 میچز وارنر پارک میں کھیلے جائیں گے۔