سینئر آرٹسٹ دردانہ بٹ انتقال کرگئیں

01:26 PM, 12 Aug, 2021

کراچی : پاکستان کی سینئرآرٹسٹ دردانہ بٹ انتقال کرگئیں ۔ 83 سالہ دردانہ بٹ پچھلے ایک ہفتے سے وینٹی لیٹر پٌر تھیں ۔ 

دردانہ بٹ کینسر کی مریضہ تھیں لیکن وہ کورونا وائرس کی وجہ سے ہسپتال لائیں گئیں ۔ جہاں پر ان کو طبعیت خراب ہونے پر وینٹی لیٹر پر شفٹ کردیا گیا ۔ 

83 سالہ دردرانہ بٹ 9 مئی 1938 کو لاہور میں پیدا ہوئیں ۔ کنیئرڈکالج لاہور سے تعلیم حاصل کی اور بطور اداکارہ کیرئیر کا آغاز کیا ۔ پی ٹی وی کی مقبول سیریل " ففٹی ففٹی " ان کے لئے اداکاری کے میدان میں کئی راہیں کھول گیا ۔ 

دردانہ بٹ کو بطور کامیڈی اداکارہ کے طورپر پہچان ملی ۔ انہوں نے پاکستان ٹیلی ویژن کی معروف ڈرامہ سیریلز تنہائیاں ، آنگن ٹیڑھا، نوکر کے آگے چاکر میں کام کیا ۔ 

دردانہ بٹ نے کئی ڈرامہ سیریلز کے ساتھ پاکستان کی چھ فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ۔ 

مزیدخبریں