اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ویکسی نیشن سینٹرز 14 اگست کو کھلے رکھنے کے فیصلہ کیا گیا ہے تاہم 9 اور 10 محرم کو تمام ویکسی نیشن مراکز بند رہیں گے۔
محکمہ ضلعی صحت اسلام آباد کے مطابق ویکسی نیشن مراکز پر 14 اگست کو سرکاری تعطیل نہیں ہو گی اور تمام ویکسی نیشن مراکز اور ماس ویکسی نیشن سینٹر میں معمول کے مطابق ویکسی نیشن کا عمل جارہی رہے گا۔ محکمہ صحت کے مطابق محرم کی سرکاری چھٹیوں کے باعث اسلام آباد کے تمام ویکسین نیشن مراکز 9 اور 10 محرم کو بند رہیں گے۔
دوسری جانب پاکستان عالمگیر موذی وباءکورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 102 شہری اس موذی مرض سے لڑتے لڑتے جان گنوا بیٹھے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق اموات میں حالیہ اضافے سے ملک بھر میں کورونا وائرس سے جاں بحق شہریوں کی تعداد 24 ہزار 187 تک جا پہنچی ہے۔
ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 934 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ 59 ہزار 397 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے، این سی او سی کے مطابق کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 8.30 فیصد رہی۔
اسلام آباد میں کورونا ویکسی نیشن سینٹرز 14 اگست کو کھلے رہیں گے
10:39 AM, 12 Aug, 2021