اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مظفر آباد آنے کا مقصد کشمیریوں کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی تھا، مقبوضہ کشمیر میں 9 لاکھ بھارتی فوج رفاعی نہیں بلکہ پُرتشدد کارروائیوں کیلئے ہے۔
وزیر خارجہ نے مزید کہا یہ کسی ایک علاقے کا نہیں کشمیر کا مقدمہ ہے، کشمیر کا مسئلہ گزشتہ 7 دہائیوں سے حل طلب ہے۔ بھارت صدر ٹرمپ کے ثالثی بیان پر سیخ پا ہوگیا۔
صدر آزاد کشمیر سردار مسعود نے کشمیریوں کی حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ مشترکہ نیوز کانفرنس میں صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ بھارت مقبوضہ خطے کو نو آبادی میں تبدیل کر رہا ہے۔ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں عالمی قوانین کی دھجیاں اڑا رہی ہے۔