کشمیر کے بہن بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں: آرمی چیف

کشمیر کے بہن بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں: آرمی چیف
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا اور باغ سیکٹر میں جوانوں کے ساتھ عید کی نماز ادا کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا ہر ممکن طور پر حل چاہتے ہیں، بھارت کشمیر کی صورتحال سے عالمی توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہا ہے۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ریاستی جبر کا ہتھکنڈا استعمال کر رہا ہے، کشمیر کے بہن بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

دوسری جانب چین کا آرٹیکل 370 کی منسوخی پر شدید ردعمل، کہا بھارت نے چین کی سرحدی خود مختاری پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی۔

پاکستانی موقف کی حمایت پر بھارتی وزیر خارجہ کی دوڑیں، چین پہنچ گئے۔ ایس جے شنکر چینی ہم منصب سے ملاقات میں بہتر تعلقات استوار کرنے کا راگ الاپتے رہے۔