پاکستان تحریک انصاف کے اعلیٰ سطحی وفدکی سپیکر ایاز صادق سے ملاقات

02:13 PM, 12 Aug, 2018

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے اعلیٰ سطحی وفد نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے سپیکر ہاؤس میں ملاقات کی ہے اور قومی اسمبلی کے پہلے اجلاس سمیت نئے سپیکر کے انتخاب سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان قومی اسمبلی کیلئے میانوالی کی نشست رکھیں گے : فواد چوہدری

ذرائع کے مطابق سپیکر ایاز صادق سے ملاقات کرنے والے وفد میں تحریک انصاف کے نامزد سپیکر اسد قیصر ، پرویز خٹک ، فواد چودھری شامل ہیں۔دوسری جانب وفاق میں تحریک انصاف کا راج ہے جبکہ اپنا اپناسپیکر لانے کیلئے پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی سرگرم ہیں اورپی ٹی آئی نے نامزد امیدوار اسد قیصر کی جیت کیلئے رابطے شروع کردیے ۔

یہ بھی پڑھیں:25 لاکھ ملازمتیں دیں گے ، عوام یاد کرے گی:شیخ رشید

تحریک انصاف نے ڈپٹی سپیکر کا عہدہ بھی اپنے پاس رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کے لئے زرتاج گل، شہریار آفریدی اور منزہ حسن کے نام شارٹ لسٹ کرلئے گئے ہیں جبکہ عمران خان کی منظوری کے بعد حتمی نام کا اعلان آج کیا جائے گا۔

دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی نے بھی تحریک انصاف کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کرلیا ہے اور پارٹی رہنماؤں کا اجلاس طلب کرلیا ہے جس کی صدارت چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کریں گے۔اجلاس میں سابق صدر آصف زرداری ،سپیکر کے امیدوار خورشید شاہ سمیت تمام نو منتخب ممبران قومی اسمبلی شرکت کریں گے۔ذرائع کے مطا بق اجلاس میں پیپلز پارٹی پارلیمان میں اپنی حکمت عملی طے کرے گی، اپوزیشن امیدواروں کو ووٹ دینے اور انہیں جتوانے سمیت دیگر امور زیر بحث آئیں گے،پیپلز پارٹی کے تمام نو منتخب ممبران کو اپنی شرکت یقینی بنانے کی ہدایت جاری کردی گئیں۔

یہ بھی پڑھین:ثانیہ مرزا کی حاملہ ہونے کے باوجود ٹینس کھیلنے کی ویڈیو وائرل

یوسف رضا گیلانی اور سید خورشید شاہ ن لیگ سمیت دیگر جماعتوں سے ہونے والی ملاقاتوں بارے پارلیمانی پارٹی کو بریفنگ دینگے،پیپلز پارٹی کے سپیکر کے امیدوار خورشید شاہ کا مقابلہ پی ٹی آئی کے اسد قیصر سے ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی اپنا سپیکر بنانے کے لیے بی این پی مینگل سمیت دیگر جماعتوں سے بھی رابطے میں ہے۔تحریک انصاف کی اتحادی بلوچستان عوامی پارٹی سے بھی حمایت کے لئے بھی پیپلز پارٹی اپنا اثرو رسوخ استعمال کررہی ہے ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں