کراچی:قومی ایئر لائن(پی آئی اے ) نے اپنے سلوگن باکمال لوگ ،لاجواب سروس کے ایک مرتبہ پھر الٹ کام کرتے ہوئے عازمین حج کو سعودی عرب لیجانے کے بجائے پاکستان ہی چھوڑ دیا۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان قومی اسمبلی کیلئے میانوالی کی نشست رکھیں گے : فواد چوہدری
تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی خصوصی حج پرواز 70 عازمین کو کراچی ائیر پورٹ چھوڑ کر سعودی عرب روانہ ہو گئی۔ عازمین حج میں خواتین اوربزرگ شامل ہیں۔ کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر پی آئی اے کی خصوصی حج پرواز ’پی کے 2077‘ عازمین کو چھوڑ کر سعودی عرب روانہ ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں:25 لاکھ ملازمتیں دیں گے ، عوام یاد کرے گی:شیخ رشید
پیچھے رہ جانے والے تقریبا 70 مسافروں نے جناح حج ٹرمینل پر احتجاج کیا ہے جن میں خواتین اور ضعیف العمر افراد بھی شامل ہیں۔ طیارے میں گنجائش نہ ہونے کی وجہ سے پی آئی اے انتظامیہ نے جہاز میں تمام مسافروں کو نہ بٹھایا۔
یہ بھی پڑھیں:جعلی مینڈیٹ والے وزیراعظم کو تسلیم نہیں کریں گے:فضل الرحمن
ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ واقعہ تکنیکی وجوہات کی وجہ سے پیش آیا، پرواز 2077 کے مسافروں کو ہوٹل منتقل کیا جارہا ہے، جنہیں اب رات 10 بجے دوسری پرواز 731 کے ذریعے روانہ کیا جائے گا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں