چارسدہ:لاہور کے بعد چارسدہ میں بھی دیرینہ دشمنی کا عفریت 6 افراد کو نگل گیا۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان قومی اسمبلی کیلئے میانوالی کی نشست رکھیں گے : فواد چوہدری
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے علاقے چارسدہ میں دیرینہ دشمنی کے تنازع پر فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق ہو گئے جن میں 2 خواتین بھی شامل ہیں جبکہ فریقین آپس میں رشتے دار ہیں اورپولیس نے لاشیں ہسپتال منتقل کر دیں۔
یہ بھی پڑھیں:25 لاکھ ملازمتیں دیں گے ، عوام یاد کرے گی:شیخ رشید
فائرنگ کا واقعہ تھانہ سٹی رجڑ کی حدود میں پیش آیا جہاں مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر کے 2خواتین سمیت 6 افراد کو موت کی نیند سلا دیا۔ پولیس کے مطابق فریقین میں دیرینہ تنازع چل رہا تھا جس کے باعث 6افراد کے قتل کی لرزہ خیز واردات پیش آئی۔ پولیس نے جائے واردات پر پہنچ کر لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا اور معاملے کی تفتیش شروع کر دی۔
یہ بھی پڑھیں:جعلی مینڈیٹ والے وزیراعظم کو تسلیم نہیں کریں گے:فضل الرحمن
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں لاہور کے علاقہ برکی کے قریب پھلروان گاﺅں میں دیرینہ دشمنی کے نتیجے میں 5 افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیاگیا تھا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں