پشاور :پاکستان کرکٹ ٹیم کے بائیں بازو کے فاسٹ باﺅلر جنید خان بیٹے کے باپ بن گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان قومی اسمبلی کیلئے میانوالی کی نشست رکھیں گے : فواد چوہدری
تفصیلات کے مطابق جنید خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے نومولود بیٹے کے ساتھ پشاور کے ہسپتال میں تصاویر شیئر کیں اور کہا کہ آج میرے لیے زندگی کا سب سے خوشگوار دن ہے کیونکہ ہمارے خاندان میں بیٹے کا اضافہ ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:25 لاکھ ملازمتیں دیں گے ، عوام یاد کرے گی:شیخ رشید
Today is a very blessed and happy day of my life as i welcome a new member to my family my son.. plz remmeber us in ur duas #muhammadayaankhan pic.twitter.com/jrQPOBUDDQ
— Junaid khan 83 (@JunaidkhanREAL) August 11, 2018
یہ بھی پڑھیں:جعلی مینڈیٹ والے وزیراعظم کو تسلیم نہیں کریں گے:فضل الرحمن
فاسٹ باﺅلر کا مزید کہنا تھا کہ زندگی کی سب سے بڑی خوشی ملی ہے جسے الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا۔جنید خان نے تمام مداحوں کا دعاو¿ں اور مبارکباد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اپنے بیٹے کا نام محمد آیان خان رکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ثانیہ مرزا کی حاملہ ہونے کے باوجود ٹینس کھیلنے کی ویڈیو وائرل
واضح رہے کہ جنید خان فروری 2015 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور ان کی شادی کی تقریب ان کے آبائی گاؤں صوابی میں منعقد ہوئی تھی۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں