کوئٹہ: چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ کوئٹہ دھماکہ یوم آزادی کی تقاریب کو سبوتازکرنے کی کوشش ہے۔ دھماکہ کوئٹہ کے حساس ترین علاقے میں ہوا تھا، جائے دھماکہ کے قریب ایف سی ہاسٹل اور بلوچستان اسمبلی ہے جبکہ اس کے قریب ایک نجی ہسپتال بھی واقع ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر )کے مطابق دہشت گردوں نے سیکورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنا کر دھماکہ کیا ہے جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 8 جوان جبکہ 7 عام شہریوں سمیت 15 افراد شہید ہوگئے ہیں جبکہ اس دھماکے میں 25 افراد زخمی ہوگئے ہیں زخمیوں میں اکثریت کی حالت انتہائی تشویشناک ہے ، تمام زخمیوں کو سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے۔
کوئٹہ دھماکہ یوم آزادی کی تقاریب کو سبوتازکرنے کی کوشش ہے، آرمی چیف
11:17 PM, 12 Aug, 2017