ممبئی : اداکار سنجے دت نے کہا ہے کہ ”بھومی “ کی ریلیز کے بعد ان کی توجہ فلم” منابھائی 3“ پر مرکوز ہو گی۔
ہدایتکار راج کمار ہیرانی کی فلم ”منابھائی“ 2003ء جبکہ اس کا سیکوئل ”لگے رہومنا بھائی“ 2006ءمیں ریلیز ہوا تھا جس نے بہترین بزنس کیا۔
سنجے دت نےاپنی نئی فلم ”بھومی“ کے ٹریلر کی ریلیز کے موقع پر کہا کہ اس فلم کے بعد وہ جس فلم میں کام کرنا پسند کریں گے وہ ”منا بھائی 3“ہے۔