پرینیتی چوپڑا کا اپنا نیا گانا جلد ریلیز کرنے کا اعلان

09:28 PM, 12 Aug, 2017

نیوویب ڈیسک

ممبئی : بالی ووڈ  اداکارہ  پرینیتی  چوپڑا نے کہا ہے  کہ وہ بہت جلد  اپنا  نیا  گانا  پیش  کریں گی۔

ان کا پہلا گانا اچھا ثابت ہوا ہے اسی لئے وہ اب اگلے گانے کے بارے میں سوچ رہی ہیں۔دوسرانیا گانا بہت جلد ہی شائقین کیلئے پیش کردیا جائےگا۔

پرینیتی چوپڑا اداکاری کے ساتھ گلوکاری میں بھی اپنی قسمت آزمارہی ہیں۔ پرینیتی نے پہلا گانا اپنی فلم ”میری پیاری بندو“ کے لئے گایا تھا جس کے بول ” مانا کہ ہم یار نہیں“ تھے۔

پرینیتی چوپڑا ان دنوں فلمساز روہت شیٹی کی فلم ” گول مال“ کے چوتھے سیکوئل کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

مزیدخبریں